مویشیوں کی افزائش کیلئے ایمبریو ٹرانسفر کا کامیاب تجربہ

مویشیوں کی افزائش کیلئے ایمبریو ٹرانسفر کا کامیاب تجربہ

مویشیوں کی اعلیٰ اور بہتر نسل انتہائی کم وقت میں تیار کی جا سکے گی،وزیراعلیٰسنگ میل معیشت کے لیے گیم چینجر ،مرادعلی شاہ کی محکمہ لائیواسٹاک کومبارکباد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے صوبے میں لائیو اسٹاک کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے ، مویشیوں کی نسل کو بہتر بنانے اور دودھ و گوشت کی پیداوار میں اضافے کے لیے ایک بہت بڑا اور انقلابی اقدام اٹھایا ہے ۔ سندھ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ اور نجی ادارے فون گرو (FoneGrow) کے اشتراک سے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف اینیمل سائنس میں ایمبریو ٹرانسفر کا پہلا تجربہ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے جس کے بعد صوبے میں مویشیوں کی افزائش کے لیے جدید سائنسی دور کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ وزیر لائیو اسٹاک محمد علی ملکانی نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو اس کامیاب تجربے اور منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

لائیو اسٹاک کے شعبے میں اس اہم کامیابی پر وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ لائیو اسٹاک اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور اس سنگ میل کو سندھ کی معیشت کے لیے گیم چینجر قرار دیا۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے مویشیوں کی اعلیٰ اور بہتر نسل انتہائی کم وقت میں تیار کی جا سکے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ روایتی طور پر مویشیوں کی نسل کو بہتر بنانے میں جو عمل 30 سال لیتا تھا وہ اب اس جدید ٹیکنالوجی کی بدولت صرف 5 سال میں مکمل ہو جائے گا۔ منصوبے کو بڑے پیمانے پر آگے بڑھانے کے لیے سندھ حکومت نے 132 ریڈ سندھی اور گوزیرا نسل کے ایمبریوز کا آرڈر دے دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...