پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کی سکیموں میں تعمیراتی معیار تسلی بخش
کوالٹی ایشورنس کمیٹی کے نمائندہ میجر شہزاد کامنصوبوں کی مختلف سائٹس کامعائنہ
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کی نگرانی کے لیے کوالٹی ایشورنس کمیٹی کے نمائندہ میجر شہزاد نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی مختلف سائٹس کا معائنہ کرتے ہوئے تعمیراتی کاموں کے معیار اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایم ڈی واسا ثاقب رضا کی نمائندگی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ شعیب ضیا نے کی، جبکہ ڈائریکٹر کنسٹرکشن سانول ملک اور ڈائریکٹر ٹیکنیکل حیات رندھاوا بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ میجر شہزاد نے واسا افسران کے ساتھ اکبر چوک گلستان کالونی، گلشن حیات کالونی، گرین ٹاؤن اور چک نمبر 7 میں آر سی سی سیوریج پائپ لائنز بچھانے کے مقامات کا دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں استعمال ہونے والے پائپوں اور دیگر تعمیراتی سامان کا معیار چیک کیا اور اسے تسلی بخش قرار دیا۔ایم ڈی واسا نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری اور بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے شہر کے مختلف مقامات پر ترقیاتی سکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے ، جنہیں مقررہ مدت میں مکمل کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی سکیموں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو اور فنڈز کا شفاف استعمال یقینی بنایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments