ماموں کی وفات کے دوسرے ہی روز بھانجا بھی چل بسا

ماموں کی وفات کے دوسرے  ہی روز بھانجا بھی چل بسا

خوشاب(نمائندہ دنیا)نسیم کالونی جوہر آباد میں ماموں کی وفات کا صدمہ برداشت نہ کرتے اس کی تدفین کے دوسرے ہی روز اس جوان بھانجہ محمد آصف بھی چل بسا ، یکے بعد دیگرے ہونیوالی دو اموات پر ان کے سوگوار خاندان پر غم کے پہاڑ ٹوٹ پڑے جس نے پورے شہر کو افسردہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق جوہر آباد کی معرو ف شخصیت غلام مرتضے ٰ عرف لڈو اشٹام فروش کے انتقال کے بعد اس کے بھانجے محمد آصف کو اچانک کا دل کا دورہ پڑا اور وہ اپنے ماموں کے انتقال کے دور ہی روز زندگی کی بازی ہار گیا ۔ مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں اس کے مرحوم ماموں پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...