ایچ ای سی ،نیشنل فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام ٹئیر ٹو مکمل
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن (این اے ایچ ای) کے ذریعے ایسوسی ایٹ پروفیسرز کے لیے نیشنل فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام (این ایف ڈی پی) ٹئیر ٹو مکمل کر لیا۔
دو ہفتوں پر مشتمل اس تربیتی پروگرام میں پاکستان بھر کے سرکاری شعبے کے اعلی تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے 22 ایسوسی ایٹ پروفیسرز نے شرکت کی۔ پروگرام کا مقصد تعلیمی قیادت، تدریسی صلاحیتوں، تحقیقی استعداد اور ادارہ جاتی انتظامی امور میں شرکا کی مہارتوں کو بہتر بنانا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments