راولپنڈی تعلیمی بورڈ ،انٹرمیڈیٹ کے امتحان آج سے شروع ہونگے

راولپنڈی تعلیمی بورڈ ،انٹرمیڈیٹ کے امتحان آج سے شروع ہونگے

مجموعی طور پر 41امتحانی مراکز قائم ، ہارڈ اینڈ گرے مراکز کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے منسلک

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیرِ اہتمام امتحان انٹرمیڈیٹ دوسرا سالانہ 2026ء آج سے شروع ہو رہا ہے ۔ امتحانات کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ امتحان میں شامل ہونے والے تمام اُمیدواروں کی رول نمبر سلپس جاری کر دی گئی ہیں اور تمام امتحانی مراکز میں ضروری عملہ تعینات کر دیا گیا ہے ۔راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے امتحانات کے لیے مجموعی طور پر 41 امتحانی مراکز قائم کیے ہیں، جن میں ضلع اٹک میں 7، ضلع چکوال میں 4، ضلع تلہ گنگ میں 2، ضلع جہلم میں 5، ضلع مری میں 2 اور ضلع راولپنڈی میں 17 امتحانی مراکز شامل ہیں۔ ان میں 11 طلباء، 12 طالبات اور 17 مشترکہ امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔تمام ہارڈ اینڈ گرے امتحانی مراکز کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے منسلک کر دیا گیا ہے ، جہاں سے ان کی آن لائن مانیٹرنگ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ تمام امتحانی مراکز میں نگرانی کے لیے کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں تاکہ امتحانی عمل کو شفاف، منصفانہ اور منظم بنایا جا سکے اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی بروقت نشاندہی ممکن ہو۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...