گوجرانوالہ میں سموگ کا راج برقرار، فضائی آلودگی میں شہر دوسرے نمبر پر، امراض پھیلنے کا خدشہ

گوجرانوالہ میں سموگ کا راج برقرار، فضائی آلودگی میں شہر دوسرے نمبر پر، امراض پھیلنے کا خدشہ

ایئر کوالٹی انڈیکس 600 تک پہنچ چکا ،صنعتی علاقوں میں شرح 660 سے بھی تجاوز، ضلعی انتظامیہ کاسڑکوں پرپانی کاچھرکاؤ،ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں ،شہریوں کواحتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) گوجرانوالہ میں سموگ کا راج برقرار ہے اور فضائی آلودگی کے حوالے سے گزشتہ روز شہر دوسرے نمبر پر رہا۔ ایئر کوالٹی انڈیکس 600 سے تجاوز کر گیا، جس کے باعث سانس، گلے اور جلد کے امراض پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شہر میں فضائی آلودگی روز بروز بڑھ رہی ہے اور ایئر کوالٹی انڈیکس 600 تک پہنچ چکا ہے، جبکہ صنعتی علاقوں میں یہ شرح 660 سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے اور ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں، تاہم اس کے باوجود ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ چکا ہے ۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک اور چشمے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ سموگ کے باعث بچوں اور بزرگوں میں سانس، گلے اور جلد کے امراض کا خدشہ زیادہ ہے۔ اسکے علاوہ کھانسی اور آنکھوں میں جلن کی شکایات بھی سامنے آ سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش ہی سموگ میں کمی کا مؤثر ذریعہ ہے ، تاہم فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...