حاجی الیاس کا رضیہ خورشید ڈائیگناسٹک سنٹر لیب کا دورہ
چیف ایگزیکٹو خورشید فین میاں غلام محی الدین ودیگر کااستقبال ،گلدستہ پیشممتاز بزنس مین کامرکز کے مختلف شعبوں کا دورہ ،امتیازکوثراورٹیم کوخراج تحسین
گجرات (سٹی رپورٹر) ممتاز بزنس مین، چیف ایگزیکٹو جی ایف سی فین، سابق صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، سابق چیئرمین پاکستان الیکٹرک فین مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور سابق گورنر لائنز کلب انٹرنیشنل این 305-2 حاجی محمد الیاس نے رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تعمیر کیے گئے رضیہ خورشید ڈائیگناسٹک سنٹر لیب کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو خورشید فین میاں غلام محی الدین، فاؤنڈیشن کے نائب صدر میاں غلام محی الدین، چودھری وحید الدین اور چودھری قمر زمان ٹھیکیدار نے ان کا استقبال کیا، انہیں گلدستہ پیش کیا اور مرکز کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا۔
انہیں ایم آر آئی، سی ٹی سکین، ایکسرے اور لیبارٹری کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرایا گیا اور جدید طبی و تشخیصی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ حاجی محمد الیاس نے امتیاز کوثر، ان کے بھائیوں اور ٹیم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے خصوصاً تشخیصی مرکز کے لیے اراضی فراہم کرنے پر خورشید فین فیملی، میاں خورشید احمد اور میاں غلام محی الدین کی خدمات کو سراہا۔حاجی محمد الیاس نے کہا کہ امتیاز کوثر نے ان کی توقعات سے بڑھ کر رضیہ خورشید ڈائگناسٹک سنٹر تعمیر کیا ہے، جو جدید ترین لیبارٹریوں میں شمار ہوگا۔
عمارت کی تزئین و آرائش اور جدید مشینری کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس منصوبے پر کتنی محنت اور سرمایہ خرچ کیا گیا ہے ۔ یہ گجرات کا ایک بڑا منصوبہ بن چکا ہے ۔ میاں خورشید اور ان کے صاحبزادوں نے قیمتی اراضی کا تحفہ دے کر اس کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب پہلی مرتبہ امتیاز کوثر فنڈز جمع کرنے کے لیے ان کے پاس آئے اور لیبارٹری کی تعمیر کے منصوبے سے آگاہ کیا تو انہوں نے مالی تعاون کیا، تاہم امتیاز کوثر نے اسے ناکافی قرار دیا، جس پر انہوں نے مزید فنڈز فراہم کیے ۔ انہوں نے کہا کہ اس جدید تشخیصی مرکز سے گجرات کے عوام، خصوصاً غریب افراد کو بہت فائدہ ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments