فیسٹرو کیفے کا افتتاح، معیاری کھانے اور بہتر ماحول فراہم کرنے کا عزم
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) فیسٹرو کیفے کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈائریکٹرز ارسلان اور رمشاء ارسلان، مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سینئر نائب صدر مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ، آفتاب احمد ایڈووکیٹ، صحافی افتخار احمد بٹ اوردیگر شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈائریکٹرز ارسلان اور رمشاء ارسلان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیسٹرو کیفے کے قیام کا مقصد شہریوں کو معیاری کھانے، بہترین ذائقے اور پرسکون ماحول میں خوشگوار وقت گزارنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیفے میں معیار، صفائی اور بہترین خدمات کو خصوصی اہمیت دی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments