سرکاری سکولوں کے طلبہ کی سالانہ سائنس و ٹیکنالوجی نمائش

سرکاری سکولوں کے طلبہ کی سالانہ سائنس و ٹیکنالوجی نمائش

طلبہ و طالبات نے خوبصورت ماڈلز تیار کرکے تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا

حافظ آباد (نمائندہ دنیا) محکمہ تعلیم حافظ آباد کے زیر اہتمام سرکاری سکولوں کے طلبہ و طالبات کے مابین سالانہ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مدینہ کالونی میں منعقدہ نمائش میں طلبہ و طالبات نے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی کے خوبصورت ماڈلز تیار کرکے اپنی فنی اور تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ سی ای او ایجوکیشن محمد اکرم اشرف نمائش اور سٹیم مقابلوں کے مہمان خصوصی تھے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری محمود احمد ججہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری محمد وقاص انجم، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر محمد اشتیاق نذیر، پرنسپل خالد جاوید سمیت مختلف سکولوں کے سربراہان، محکمہ تعلیم کے افسران اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سی ای او ایجوکیشن محمد اکرم اشرف نے کہا کہ سٹیم مقابلوں میں سکولوں کے طلبہ و طالبات نے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی کے شاندار ماڈلز کے ذریعے اپنی غیر معمولی تخلیقی صلاحیتوں کو منفرد انداز میں اجاگر کیا ہے ۔ اس طرح کی نمائشیں اور مقابلے بچوں کی تعلیمی استعداد میں اضافہ اور ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے سکولوں کے طلبہ میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...