نیشنل ریسکیو چیلنج جیتنے والی ٹیم کے اعزاز میں تقریب ،انعامات تقسیم
گوجرانوالہ(نیوزرپورٹر)سولہواں نیشنل ریسکیو چیلنج 2026 جیتنے والی ریسکیو 1122 گوجرانوالہ کی ٹیم کے اعزاز میں سنٹرل ریسکیو سٹیشن، گوندلانوالہ چوک میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نوید احمد مہمانِ خصوصی تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے نیشنل ریسکیو چیلنج میں مسلسل چھٹے سال پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر ریسکیو 1122 گوجرانوالہ کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور شاندار کارکردگی کو سراہا ۔ انہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے ٹیم ممبران میں سرٹیفکیٹ اور انعامات بھی تقسیم کئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments