بی آر ٹی ییلو لائن منصوبے پر کام تیز، تعمیرات مکمل کرنیکا حکم

 بی آر ٹی ییلو لائن منصوبے پر کام تیز، تعمیرات مکمل کرنیکا حکم

کمشنر محمد علی نے روٹ کا دورہ کیا ،سروس روڈز کی صورتحال اور ٹریفک کا جائزہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کے ترقیاتی وژن کے تحت گوجرانوالہ میں 32.5 کلومیٹر طویل بی آر ٹی ییلو لائن کوریڈور منصوبے پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے ۔ اس سلسلے میں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور چیف ٹریفک آفیسر وسیم اختر کے ہمراہ بی آر ٹی ییلو لائن روٹ کا دورہ کیا اور مختلف مقامات پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں، کام کی رفتار، سروس روڈز کی صورتحال اور ٹریفک انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران کمشنر محمد علی کو متعلقہ حکام نے منصوبے کی پیش رفت اور تعمیراتی مراحل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام مقررہ ٹائم لائن کے مطابق تیزی سے مکمل کیا جائے اور کام کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے ۔ انہوں نے سروس روڈز کو ہموار اور قابل استعمال بنانے ، سڑکوں سے رکاوٹیں ختم کرنے اور تعمیراتی مقامات پر ضروری انتظامات بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی تاکہ شہریوں کی آمدورفت متاثر نہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...