چوری کی وارداتوں میں شہری قیمتی مال و زر سے محروم

چوری کی وارداتوں میں شہری قیمتی مال و زر سے محروم

کامونکے (تحصیل رپورٹر) چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری قیمتی مال و زر سے محروم ہوگئے ۔

گزشتہ رات نامعلوم چور محلہ رسولنگر کے مدرسہ سے سولر پلیٹ چوری کرکے لے گئے ۔ ٹبہ محمد نگر کے اعجاز کے گودام سے پیتل اور تانبا وغیرہ چوری کرکے لے گئے ۔ سنت پورہ کے حبیب الرحمن کی بکری گھر کے باہر سے نامعلوم چور لے گئے ۔ ڈھلانوالی کے محمد عدیل کا موبائل فون جم سے چوری ہوگیا، جبکہ آدھورائے سے محمد یاسر کے اسپتال کی بجلی کی تار چوری کرلی گئی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...