یونین کونسل 168 سدھار اور 245 عباس پور میں کوڑے کے ڈھیر
جھنگ روڈ، قبرستان روڈ، حسین آباد، سیدوالہ اور آبادی گھلو میں صفائی کی صورتحال ابتر
پینسرہ (نمائندہ دنیا) یونین کونسل 168 سدھار اور یونین کونسل 245 عباس پور کے مختلف علاقوں میں صفائی کا نظام بری طرح متاثر ہونے سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ۔ گلی محلوں، بازاروں اور سڑکوں کے اطراف جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے ، جبکہ متعلقہ صفائی عملہ شہریوں کی شکایات کے باوجود صفائی کی صورتحال بہتر بنانے میں ناکام دکھائی دیتا ہے ۔ جھنگ روڈ کے اطراف متعدد مقامات پر کئی کئی روز سے صفائی نہیں کی گئی، جس کے باعث کوڑے کے ڈھیر جمع ہو چکے ہیں۔ قبرستان روڈ پر بھی مبینہ طور پر چند دکانوں کے سامنے جھاڑو لگا کر باقی علاقے کو نظرانداز کیا جا رہا ہے ۔ اسی طرح حسین آباد، سیدوالہ، عباس پور اور آبادی گھلو میں بھی صفائی کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد مرتبہ شکایات کرنے کے باوجود صفائی کے نظام میں بہتری نہیں آ سکی۔ صفائی عملہ شکایات پر دستیاب وسائل اور ضروری سامان کی عدم دستیابی کا عذر پیش کرتا ہے ، جبکہ متعلقہ حکام کی عدم توجہی کے باعث عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ یونین کونسل 168 سدھار اور 245 عباس پور میں صفائی کی ابتر صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے ، غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اور تمام علاقوں میں باقاعدہ صفائی کا مؤثر نظام بحال کیا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول میسر آ سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments