دھی رانی پروگرام قابلِ تحسین اقدام ،تنویر اختر
سیالکوٹ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر چوہدری تنویر اختر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا دھی رانی پروگرام قابلِ تحسین اقدام ہے۔
مستحق اور غریب خاندانوں کی بیٹیوں کی اجتماعی شادیوں کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی کاوشوں سے صوبے بھر میں دھی رانی پروگرام کامیابی سے جاری ہے ، جس کے تحت غریب اور مستحق خاندانوں کی بیٹیوں کی اجتماعی شادیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ اس فلاحی پروگرام کا بنیادی مقصد ایسے والدین کی مشکلات کم کرنا ہے جو محدود مالی وسائل کے باعث اپنی بیٹیوں کی شادی کے اخراجات برداشت کرنے سے قاصر ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments