ٹرک ڈرائیور کو قتل کرنے والامفرور مجرم اشتہاری گرفتار
ملزم کو شبہ تھا کہ مقتول کے اس کی بیوی کیساتھ تعلقات ہیں، ملزم کا انکشاف
گجرات (نامہ نگار)بیوی سے تعلقات کے شبہ پر ساتھی ٹرک ڈرائیور کو قتل کرنے والا 4 سال سے مفرور مجرم اشتہاری گرفتار،گجرات پولیس کی کامیاب کارروائی، تھانہ لاری اڈا پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔دورانِ تفتیش گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ مقتول محمود حسین کے ساتھ ٹرک ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھااور دونوں ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھے ۔ملزم کو شبہ تھا کہ مقتول کے اس کی بیوی کے ساتھ تعلقات ہیں، جس کا اسے شدید رنج تھا۔ اسی رنجش کی بنا پر اس نے فائرنگ کرکے محمود حسین کو قتل کیا اور موقع سے فرار ہو کر روپوش ہوگیا تھا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کا کہنا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا گجرات پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments