تحصیل بار کی صدارت کیلئے تصور عباس اور فدا بھٹی مدمقابل

تحصیل بار کی صدارت کیلئے تصور عباس اور فدا بھٹی مدمقابل

جنرل سیکرٹری کے لئے رائے صدام کے مقابلہ کے لئے کاظم عباس ہونگے انتخابات میں اقبالین الائنس اور اتحاد الائنس کے درمیان ون آن ون مقابلہ ھو گا

پنڈی بھٹیاں ( نامہ نگار ) تحصیل بار ایسوسی ایشن پنڈی بھٹیاں کے سال 2027 کے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کروانے کا مرحلہ مکمل ھو چکا ھے اور اس مرتبہ بھی بار پالیٹیکس میں روائتی حریف پینلز اقبالین الائنس اور اتحاد الائنس کے امیدواروں کے درمیان ون آن ون مقابلہ ھو گا ااقبالین الائنس کے امیدواروں میں صدارت کے لئے میاں تصور عباس بھٹی ایڈووکیٹ جبکہ جنرل سیکرٹری کے لئے رائے صدام حسین ایڈووکیٹ دیگر امیدواروں میں نائب صدارت کے لئے اے ڈی ریحان ایڈووکیٹ جائنٹ سیکرٹری کے لئے ثمر عباس ایڈووکیٹ فنانس سیکرٹری کے لئے خرم بشیر ایڈووکیٹ جبکہ ان کے مدمقابل اتحاد الائنس کے امیدواروں میں صدارت کے لئے چوھدری فدا حسین بھٹی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری کے لئے کاظم عباس شیرازی ایڈووکیٹ نائب صدارت کے لئے مظہر اقبال بھٹی ایڈووکیٹ جائنٹ سیکرٹری کے لئے اقصیٰ زمان ایڈووکیٹ جبکہ فنانس سیکرٹری کے لئے بابر ریاض وسیر ایڈووکیٹ نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ھیں چیئرمین الیکشن بورڈ رائے نجم الحسن ایڈووکیٹ کے مطابق لائبریری سیکرٹری کی سیٹ کے لئے اقبالین الائنس کی امیدوار سعدیہ نصراللہ بھون ایڈووکیٹ کے مقابلہ میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کروائے جس سے وہ بلا مقابلہ منتخب ھو گئی ھیں جبکہ دونوں گروپوں نے باھمی مشاورت سے ایگزیکٹو ممبران بھی بلا مقابلہ منتخب کروا لئے ھیں۔ایس ایچ او سکھیکی منڈی اور ان کی ٹیم کو اعلیٰ کارکردگی پر آئی جی پنجاب کی طرف سے تعریفی سند اور نقد انعام سے نوازا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...