سوتیلے باپ کے ہاتھوں بیٹی سے مبینہ زیادتی، آر پی او کا نوٹس
لالہ موسیٰ (نامہ نگار) سوتیلے باپ کے ہاتھوں بیٹی سے مبینہ زیادتی، ڈی پی او کے نوٹس پر ملزم گرفتار گجرات میں سوتیلے باپ کی جانب سے اپنی کمسن بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے افسوسناک واقعے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) گجرات فیصل شہزاد نے سخت نوٹس لے لیا۔
جس کے بعد تھانہ شاہین پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ شاہین میں مقدمہ درج کیا گیا، جس میں بچی کے سوتیلے باپ محمد رمضان کو نامزد کیا گیا تھا۔ مقدمہ کے اندراج کے فوراً بعد پولیس ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کا میڈیکل معائنہ کروایا جا رہا ہے جبکہ جائے وقوعہ اور واقعے سے متعلق تمام شواہد اکٹھے کر کے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments