شہریوں سے ہزاروں کی نقدی اور7موبائل فونز چھین لئے

شہریوں سے ہزاروں کی نقدی  اور7موبائل فونز چھین لئے

ہیڈبمبانوالہ(نامہ نگار)چھ مختلف وارداتوں میں شہری ہزاروں کی نقدی اور7 موبائل فونزسے محروم۔

محمداحمر نوید منڈیکی گورائیہ بینک کی اے ٹی ایم سے پیسے نکلوا کر گھر جارہاتھاکہ ٹھٹھہ گورائیہ کے قریبدوموٹر سائیکلوں پر سوار 4ملزمان نے اسلحہ کے زور پر نقدی 44ہزارروپے چھین کر لے گئے ، مین بازار ڈسکہ کلاں میں دوران خریداری راحیلہ کے شولڈر بیگ سے نقدی23ہزارروپے اور موبائل فون چوری، دھلیکے گورائیہ میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے دوران زین علی گھمن اور اس کے دوستوں کی جیبوں سے 5لاکھ روپے مالیتی 4موبائل فون چوری، گلوٹیاں کے قریب دونامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسلحہ کے زور پر محمدحارث سے نقدی 10ہزارروپے اور موبائل فون چھین لیا ، آڈھا کے قریب دوموٹر سائیکل سوار ملزمان نے علی حسن کا موبائل فون چھین لیا ۔ سرکل پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...