آئینی معاملات پر قبل از وقت قیاس آرائی کو حتمی سمجھنا درست نہیں
محسن نقوی سمیت متعدد شخصیات ذاتی حیثیت میں اظہارِ خیال کر رہی ہیں،عدنان افضل
احمد نگرچٹھہ(نمائندہ دنیا)رہنما مسلم لیگ(ن) ایم پی اے چوہدری عدنان افضل چٹھہ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی معاملات پر قبل از وقت قیاس آرائیوں اور ذاتی آراء کو حتمی سیاسی مؤقف سمجھنا درست نہیں۔ محسن نقوی سمیت متعدد شخصیات اس وقت اپنی ذاتی حیثیت میں اظہارِ خیال کر رہی ہیں، جبکہ کسی بھی آئینی ترمیم یا ریفرنڈم کا فیصلہ متعلقہ آئینی و پارلیمانی فورمز پر ہونا ہے ، جہاں منتخب نمائندے اپنی ووٹ کی طاقت سے حمایت یا مخالفت کر سکتے ہیں۔عدنان افضل چٹھہ نے کہاپاکستان مسلم لیگ (ن) جو بھی قدم اٹھائے گی آئین، قانون اور جمہوری طریقۂ کار کے مطابق اٹھائے گی۔ سیاسی اختلاف جمہوریت کا حصہ ہے ، لیکن قومی معاملات میں ذمہ دارانہ گفتگو، سیاسی تدبر اور ادارہ جاتی احترام ضروری ہے ۔بلاول بھٹو ایک تجربہ کار سیاسی قیادت کے وارث ہیں؛ انہیں قومی حساسیت کے حامل معاملات پر ایسی گفتگو کرنی چاہیے جو سیاسی مکالمے کو فروغ دے ،۔ہم پنجاب اور پاکستان کے مفادات کے مفاد کے لیے ہر فورم پر اپنا مؤقف پوری قوت، دلیل اور جمہوری انداز میں پیش کرتے رہیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments