کاروباری مزاکز کے غیر ضروری معائنے بند،انسپکشن نظام شفا ف،آن لائن بنانے کا فیصلہ
کمشنر گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن محمد علی کی زیر صدارت اجلاس ،موبائل ایپ کے ذریعے انسپکشنز، انسداد سموگ اقدامات اور چیمبرز آف کامرس میں قائم سہولت کاؤنٹرز کی فعالیت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ کے کاروبار دوست وژن اور ہدایات کی روشنی میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، صنعتکاروں اور تاجروں کو سہولیات کی فراہمی، انسپکشن کے عمل میں شفافیت اور غیر ضروری معائنوں کی روک تھام کیلئے کمشنر گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن محمد علی کی زیر صدارت متعلقہ محکموں کے سربراہان کا ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا،ایڈیشنل کمشنر (انفورسمنٹ اینڈ میونسپل سروسز) سمیت مختلف محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ کاروباری مراکز کے معائنوں کے شیڈول، کاروباری مقامات کو سیل کرنے کے طریقہ کار، زیر التواء فیصلوں، موبائل ایپ کے ذریعے انسپکشنز، انسداد سموگ اقدامات اور چیمبرز آف کامرس میں قائم سہولت کاؤنٹرز کی فعالیت سمیت مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کاروباری طبقے کو درپیش مسائل کے حل اور سرکاری محکموں کے درمیان مربوط حکمت عملی اپنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیاانسپکشن کے عمل کو شفاف، منظم اور قابل نگرانی بنانے کیلئے آن لائن موبائل ایپ تیار کی گئی ہے ، جس کے ذریعے متعلقہ محکموں کے انسپکٹرز کی شناخت اور نام کے ٹیگز نمایاں ہوں گے جبکہ کاروباری مراکز کے معائنوں کا باقاعدہ آن لائن شیڈول بھی مرتب کیا جائے گا۔ اس نظام کے تحت مختلف محکموں کے افسران مشترکہ طور پر معائنے کریں گے ، تاجروں کو بار بار معائنوں اور غیر ضروری انتظامی مشکلات سے نجات مل سکے گی۔کاروباری مراکز کے غیر ضروری معائنے بند ہو جائینگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments