صارف کو ٹیلر سے 75ہزار روپے کے لیڈیز سوٹ واپس دلا دئیے گئے

صارف کو ٹیلر سے 75ہزار روپے  کے لیڈیز سوٹ واپس دلا دئیے گئے

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)کنزیومر پروٹیکشن کونسل گوجرانوالہ نے 75ہزار روپے کے لیڈیز سوٹس صارف کو واپس دلوا دئیے۔

ماسٹر سٹی گوجرانوالہ کے رہائشی صارف ملک وسیم نے ڈیڑھ ماہ قبل مقامی ٹیلر کو شادی کے فنکشن کیلئے خواتین کے سوٹس سلائی کیلئے د ئیے ،ٹیلر مسلسل ٹال مٹول سے کام لیتا رہا اور فنکشن گزرنے کے بعد بھی نہ ہی سوٹس سلائی کرکے واپس کئے اور نہ ہی اصل حالت میں صارف کے حوالے کر رہا تھا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پرٹیکشن ڈیپارٹمنٹ محمد فاروق نے صارف کے تمام سوٹس بحفاظت واپس دلا دیئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...