اختیارات سے تجاوز ،سابق ایس ایچ او گرجاکھ،ایس آئی پر مقدمہ

اختیارات سے تجاوز ،سابق ایس ایچ او گرجاکھ،ایس آئی پر مقدمہ

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)گرجاکھ پولیس نے سابق ایس ایچ او اور سب انسپکٹر کیخلاف غفلت،لاپروا ئی اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر مقدمہ درج کرلیا۔

بتایا گیا ہے کہ تھانہ گرجاکھ میں تعینات سابق ایس ایچ او عادل اقبال اور سب انسپکٹر غلام سرور کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ،تھانہ گرجاکھ کے موجودہ ایس ایچ او بلال رحمن بھٹی کی مدعیت میں زیر دفعہ 155سی کے تحت درج مقدمہ میں سابق ایس ایچ او عادل اقبال اور سب انسپکٹر غلام سرور کو ملزم نامزد کیا گیا ہے ،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ رانا ٹائون لاہور کے رہائشی وارث نامی ملزم کو منشیات کے مقدمے میں 12مئی کو گرفتار کیا گیا تھا،پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم کیخلاف منشیات کا مقدمہ 12مئی کو صبح 9بج کر 45منٹ پر درج ہوا تھا،بعد ازاں ملزم وارث چوری کے تین مقدمات اور منشیات کے دوسرے مقدمے میں بھی نامزد ہوا،لیکن منشیات اور چوری کے مقدمات میں ملزم کی گرفتاری کے اوقات پولیس ریکارڈ میں غلط درج کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...