راہوالی:بچیوں کیساتھ نا زیبا حرکات ،ملزم کی خاتون کو دھمکیاں

راہوالی:بچیوں کیساتھ نا زیبا  حرکات ،ملزم کی خاتون کو دھمکیاں

راہوالی (نمائندہ دنیا )بیٹیوں کو چھیڑنے پر والد ہ کے منع کرنے پر ملزم نے طیش میں آکر چھری نکال لی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

محلہ گڑھی شاہو گلی حکیم صادق والی کے رہائشی یوسف اقبال کی دو بیٹیاں نور بعمر 9سال سعدیہ بعمر 7سال گلی میں ہی واٹر فلٹر پلانٹ سے پانی لینے کیلئے گئیں تو راستے میں حماد جٹ ساکن محلہ گڑھی شاہو نے روک لیا ، نور کی گال پر دانت سے کاٹا اور سعدیہ کو گال سے پکڑ کر کھینچا ،بیٹوں نے والدہ کو بتایا ، بازپرس پر ملزم طیش میں آگیا اور گھر سے چھری لے آیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، خاتون کے شورپر لوگوں کے اکٹھے ہونے پر ملزم فرار ہو گیا، کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...