وزیرآباد:یتیم بچوں کے عالمی دن کے سلسلہ میں خصوصی تقریب
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) یتیم بچوں کے عالمی دن کے سلسلہ میں اے ایف این آرفن ہوم کیئر میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں مہمان خصوصی سی ای او کنارہ ہوٹل عدنان چودھری نے بچوں کے ہمراہ کیک کاٹا اور ان کی حوصلہ افزائی کی ۔ تفصیلات کے مطابق اس موقع پرسابق ایم ایس ڈاکٹر غلام مرتضیٰ قاضی ،ڈائریکٹر عدنان محمود گجر،چراغدین گجر ودیگر بھی موجود تھے ۔ عدنان چوہدری نے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت، تعلیم و تربیت اور ان کی خوشیوں کا خیال رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے معاشرے کے مخیر حضرات کو چاہیے کہ وہ ان بچوں کو تنہا نہ چھوڑیں بلکہ ان کی بہتر زندگی اور روشن مستقبل کے لیے کردار ادا کریں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments