کامونکے :رکشوں‘بازاروں میں جیب تراشی ‘14 وار داتیں

کامونکے :رکشوں‘بازاروں میں جیب تراشی ‘14 وار داتیں

کامونکے (تحصیل رپورٹر ) مختلف واقعات میں جیب تراشوں نے خاتون سمیت 14 افراد کے پیسے اور موبائل فون نکال لئے۔

جیب تراشوں نے رکشے میں واہنڈو کے دلاور حسین دو ہزار روپے ،مین بازار کامونکی میں گھوماں کے عمیر موبائل فون،سلامت پورہ کا شہروز کا موبائل فون،اولکھ آباد کے خرم شہزاد کا موبائل فون،ٹبہ محمد نگر کے عمران کے بیس ہزارروپے ،موبائل فون، ٹبہ محمد نگر کی شمائلہ کا موبائل فون،گوناعور کے حامد کا موبائل فون،دولت پورہ کے امجد کا موبائل فون،عبداللہ روڈ کے وقار کے گیارہ ہزار روپے ،موبائل فون،رضا آباد کے ابرار حسین کا موبائل فون،طاہر محمود کا موبائل فون،سبزی منڈی کے یونس کا موبائل فون،محلہ حیدری کے عمر کے ساڑھے آٹھ ہزار روپے ،موبائل فون اور سبزی منڈی میں پاک ٹاؤن کے محمد نعمان کا موبائل فون نکال کر فرار ہوگئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...