انچارج وفاقی محتسب کا ویمن چیمبر ،سیالکوٹ چیمبر کا دورہ
وفاقی محکموں کیخلاف شکایات کیلئے چیمبرز کو آن لائن پورٹل سے منسلک کرنے کی پیشکش
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس گوجرانوالہ مشتاق احمد اعوان نے ویمن چیمبر سیالکوٹ اور سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور صدر سیالکوٹ چیمبر خاور حسین، سینئر نائب صدر اسد نصیر ملک اور دیگر اعلیٰ عہدیدار وں سے میٹنگ کی اور وفاقی محتسب کی ورکنگ کے بارے میں آگاہ کیا۔ مشتاق احمد اعوان نے ویمن چیمبر کی صدر شبنم آصف، سینئر نائب صدر نادیہ قیصر اور دیگر اعلیٰ عہدیدار وں سے میٹنگ کی ۔
دونوں چیمبرز کے صدور کو مشتاق احمد اعوان نے 212 وفاقی محکموں کی فہرست دی اور کہا کہ وفاقی محتسب کی طرف سے چیمبر کو یہ سہولت دینا چاہتے ہیں کہ وفاقی محتسب پاکستان کے دائرہ کار میں جو 212 وفاقی محکمے آتے ہیں انکے خلاف پبلک شکایات کے ازالہ کیلئے و یمن چیمبر اور سیالکوٹ چیمبر کے آن لائن پورٹل کو وفاقی محتسب کے CMIS سے منسلک کیا جا سکے ۔ دونوں چیمبرز کے صدور نے اس پیشکش پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم اس پیشکش سے ضرور فائدہ اٹھائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments