سیاسی جماعتیں ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملکی استحکام کیلئے کام کریں :افضل منشا
ڈسکہ (نامہ نگار‘نمائندہ دنیا)سٹی صدر مسلم لیگ (ن)محمد افضل منشا نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں تمام سیاسی جماعتوں کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملکی استحکام، معاشی ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔۔۔
سیاسی قیادت کو چاہیے کہ قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے جمہوری روایات اور آئینی تقاضوں کا احترام کرے۔ افضل منشا نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے اور تمام طبقات کو ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments