ڈسکہ : ایل پی جی مافیا بے لگام‘ 600 روپے کلو فروخت
قیمتوں میں من مانے اضافے نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا
ڈسکہ ،ہیڈبمبانوالہ(نمائندہ دنیا ،نامہ نگا ر)ڈسکہ شہر اور نواحی علاقوں میں ایل پی جی مافیا بے لگام ہوگیا، گیس کی فی کلو قیمت 550 سے 600 روپے تک پہنچ گئی جبکہ گھریلو ایل پی جی سلنڈر 6 ہزار روپے اور کمرشل سلنڈر 21 ہزار 500 روپے تک فروخت ہونے لگا۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانے اضافے نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ تمام تر حکومتی دعو ئوں کے باوجود انتظامیہ اور پیرا فورس قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی سرکاری قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے کیلئے گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments