سمبڑیال:چوری کی وار داتیں شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم ہوگئے ۔
تھانہ سمبڑیال کے موضع جیٹھی کے کی رہائشی رضیہ بی بی کے گھر سے ان کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور تالے توڑکر 4چھت والے پنکھے ،ایک فرشی پنکھا ، الیکٹرک موٹر سمیت دیگر گھریلو سامان ،محلہ نواب پورہ سمبڑیال میں علی رضاکے گھر سے 2 انگوٹھیاں سونے کی ،ایک مالا سیٹ2کانٹے ، موبائل فون ،نقدی 1لاکھ ،دوکلو بادام ،6پرفیوم ،گورنمنٹ ماڈل سکول سہجوکے سے 3چھت والے پنکھے ،ECEکٹ، موٹر الیکٹرک ،بھوپالوالہ میں عمار انور چیمہ کے گھر سے نامعلوم چور تالے توڑ کر سونے کی 2 انگوٹھیاں ،3لاکھ روپے کا سامان چوری کر کے لے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments