سیالکوٹ:اشیا خورونوش کی من مانی قیمتیں ، کمیٹیاں ناکام
انتظامیہ ہول سیل مارکیٹ اور منڈیوں میں قیمتوں کو کنٹرول کرے :دکاندار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )دکانداروں نے اشیا خورونوش کی من مانی قیمتیں مقرر کرلیں، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اشیا خور ونوش کی ریٹ لسٹ جاری کرنے کے باوجود پرائس کنٹرول کمیٹیاں مقررہ قیمتوں پر کھانے پینے کی ا شیا کی فروخت کو ممکن بنانے میں نا کام ہو کر رہ گئی ہیں، شہر اور گردو نواح کے دیہات کے دکانداروں نے مرضی کی قیمتیں مقرر کر رکھی ہیں ۔کانداروں کا کہنا ہے کہ ہمارے اوپر جو گراں فروشی کا الزام عائد کیا جاتا ہے وہ سراسر غلط ہے کیونکہ منڈی سے ہمیں چیزیں سرکاری ریٹ لسٹ سے مہنگے داموں ملتی ہیں اس لئے ضلعی انتظامیہ گراں فروشی پر قابو پانے کیلئے ہول سیل مارکیٹ اور منڈیوں میں قیمتوں کو کنٹرول کرے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments