آٹے کی قیمت میں اضافہ،2وقت کی روٹی کا حصول مشکل

آٹے کی قیمت میں اضافہ،2وقت کی روٹی کا حصول مشکل

گندم ،آٹے کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے مؤثر اقدامات دکھائی نہیں دے رہے :شہری

لدھیوالہ وڑائچ ،عالم چوک،وزیرآباد (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی،ڈسٹرکٹ رپورٹر )آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا،آٹا 200 روپے فی کلو تک پہنچنے سے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ گندم کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دینے لگے ۔بتایا گیا ہے کہ لدھیوالہ وڑائچ، عالم چوک مدوخلیل پپناکھہ ،وزیر آباد اورگردونواح میں بھی آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے ،آٹا مہنگے داموں فروخت ہونے سے غریب خاندانوں کے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہے ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ محدود آمدن میں گھر کا چولہا جلانا مشکل ہو گیا۔شہریوں نے الزام عائد کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کی جانب سے آٹے اور گندم کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے مؤثر اقدامات دکھائی نہیں دے رہے پرائس کنٹرول کے دعوؤں کے باوجود مارکیٹ میں آٹے کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ شہریوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ اور وزیر آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو دو وقت کی روٹی میسر آ سکے ۔ہیڈبمبانوالہ اور ڈسکہ میں بھی چکی کا آٹا 180 سے 200 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...