سگریٹ پر ہیلتھ لیوی کا نفاذ یقینی بنایا جا ئے ، ایچ ڈی ایف

سگریٹ پر ہیلتھ لیوی کا نفاذ یقینی بنایا جا ئے ، ایچ ڈی ایف

موثر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے تمباکو کی غیر قانونی تجارت میں کمی آ ئیگی

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )ہیومن ڈویلپمنٹ فا ئو نڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آ فیسر اظہر سلیم نے کہا ہے کہ ایف بی آر سگریٹ پر ہیلتھ لیوی نافذ کرنے میں ناکام ہے ،سگریٹ پر ہیلتھ لیوی کا نفاذ یقینی بنایا جا ئے ۔ موثر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے تمباکو کی غیر قانونی تجارت میں کمی آ ئیگی ، حکومت سگریٹ پر صحت سے متعلق عائد ہیلتھ لیوی پر عمل درآمد میں مزید تاخیر نہ کرے ۔ ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اظہر سلیم نے کہا کہ ہیلتھ لیوی کی مد میں آنے والی قومی آمدن وزارت صحت کے پبلک ہیلتھ پروگراموں پر خرچ کی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں