اسلام آباد تمباکو فری منصوبہ،وزارت صحت اور ٹی ڈی سی میں معاہدہ
تمباکونوشی کے قانون پرعمل درآمد یقینی بنانا ہر شہری کافرض ،نوشین حامد کا تقریب سے خطاب
اسلام آباد (نیوزرپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری وزارت قومی صحت نوشین حامد نے کہا ہے کہ تمباکونوشی کے قانون پرعمل درآمد یقینی بنانا ہر شہری کافرض ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے اسلام آباد تمباکو فری منصوبے کے تحت ذیابیطس سینٹر (ٹی ڈی سی) اور قومی وزارت صحت کے مابین معاہدہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسلام آباد تمباکوفری منصوبے کے سربراہ ڈاکٹر منہاج السراج اور ہسپتال کے سی ای او طاہر عباسی نے لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے ۔ معاہدہ کے تحت عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) کے تعاون سے قائم کردہ تمباکو فری زون کے لئے وزارت صحت ٹی ڈی سی کو ترقیاتی معاونت فراہم کرے گی۔