ڈاکٹر کمال جامڑو سندھی ادب کی ہمہ گیر شخصیت تھے ،ڈاکٹر روبینہ

ڈاکٹر کمال جامڑو سندھی ادب کی  ہمہ گیر شخصیت تھے ،ڈاکٹر روبینہ

وفاقی اردو یونیورسٹی کی انجمن اساتذہ گلشن اقبال کیمپس کی جانب سے شعبہ سندھی کے صدر ڈاکٹر کمال جامڑو کے انتقال پر ہونے والے تعزیتی اجلاس سے خطاب

اسلام آباد (سٹی رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی کی انجمن اساتذہ گلشن اقبال کیمپس کی جانب سے شعبہ سندھی کے صدر ڈاکٹر کمال جامڑو کے انتقال پر ہونے والے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے کہا ہے کہ مرحوم نے شعبہ سندھی کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں ۔ وہ سندھی ادب کی ہمہ گیر شخصیت تھے ۔ انہوں نے سندھی ادب کی تاریخ پہلی بار قومی لوک کانفرنس بھی منعقد کرائی ۔ تعزیتی اجلاس سے رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم، ڈاکٹر محمد زاہد، ڈاکٹر گوہر علی، پروفیسر سیما ناز صدیقی، پروفیسر زرینہ علی نے بھی خطاب کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں