راولپنڈی بے نظیربھٹو کی جائے شہادت پر تقریب ، لنگرتقسیم

راولپنڈی بے نظیربھٹو کی جائے شہادت پر تقریب ، لنگرتقسیم

صفدر عباسی، ناہید خان کی ہدایت پر پیپلز پارٹی ورکرز کے سینکڑوں جیا لوں کی شرکت

راولپنڈی (نیوز رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی ورکرز کے صدر ڈاکٹر صفدر عباسی اور ناہید خان کی ہدایت پر بے نظیر بھٹو کی 13ویں برسی جائے شہادت لیاقت باغ راولپنڈی میں نہایت اہتمام سے منائی گئی۔ابن رضوی،ملک مظہر ،چودھری ناصر ،اقتدار شاہ، افضل خان، میاں الطاف، شیخ ایوب، محمود پہلوان ، محبوب سلطا نہ ودیگر نے کہا کہ بینظیر کی جمہوریت اور پاکستان کے غریب عوام کیلئے کی جانے والی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔اس موقع پر پیپلز پارٹی ورکرز کے سینکڑوں جیالوں نے شرکت کی، لیاقت باغ میں واقع جائے شہادت کوعرق گلاب سے دھویاگیا،تازہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔ قرآن خوانی بھی کی گئی ،دعائیہ تقریب کے اختتام پر لنگر تقسیم کیاگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں