ڈائریکٹ ایئرلنک سے مصر پاکستان تعلقات فروغ پائینگے ،مصری سفیر

 ڈائریکٹ ایئرلنک سے مصر پاکستان تعلقات فروغ پائینگے ،مصری سفیر

ظفر بختاوری ، احسن بختاوری اور وقار بختاوری کی سفیر سے ملاقات،تعاون پر گفتگو

اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) مصر کے سفیر تیرک دہروگ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ مصر نتیجہ خیز رہا ،تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے اس طرح کے مزید دوروں کی ضرورت ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کلچرل فورم کے چیئرمین ظفر بختاوری ، احسن بختاوری اور وقار بختاوری سے مصری سفارتخانے میں اپنی رہائش گاہ پر ایک ملاقات میں کیا ،ظفر بختاوری نے مصر اور پاکستان کے مابین ڈائریکٹ ایئرلنک کے قیام سمیت مصر کے سفیر کے ساتھ باہمی مفاد اور تعاون کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا، سفیر نے امید ظاہر کی کہ براہ راست ایئرلنک سیاحت کی صنعت دو ممالک کے مابین تعلقات کو فروغ دیگی ،احسن بختاوری اور وقار بختاوری نے اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے استحکام کو فروغ دینے کے لئے براہ راست ایئر لنک اور تاجروں کے زیادہ دورے سود مند ثابت ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں