راولپنڈی میں انصاف سستی مو با ئل شاپس کا آغاز

راولپنڈی میں انصاف سستی مو با ئل شاپس کا آغاز

مقررہ مقامات پر عوام کو سستی اشیائے خورونوش دستیاب ہونگی، ڈپٹی کمشنر

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) انوارالحق نے کہا ہے کہ ضلع راولپنڈی میں انصاف سستی مو با ئل شاپس کا آغازکر دیا، ضلع راولپنڈی کو 150شا پس کا ٹارگٹ دیا گیا تھاتا ہم انتظا میہ کی جا نب سے اب تک 162مو با ئل شا پس رجسٹرڈکی جاچکی ہیں، انہو ں نے ان خیالات کا اظہار رمضان میں عوام کو اشیائے خورو نوش کی سستے داموں فراہمی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انصاف سستی مو بائل شاپ پروگرام کے ذ ر یعے سرکاری نرخوں پر عوام کو سبزیاں اور پھل فراہم کئے جائیں گے۔ انتظامیہ مارکیٹ کمیٹی منڈیوں سے براہ راست اشیا فراہم کرے گی جو مقررہ مقامات پر عوام کی سہولت کیلئے دستیاب ہوں گی، وزیراعلیٰ کے اس پروگرام کے تحت عوام کو پھل و سبزیاں مناسب سرکاری نرخوں پر ستیاب ہوں گی۔ انوارالحق نے کہا کہ رمضان بازاروں میں آٹے کیلئے ٹرکنگ پوائنٹس بھی قائم کر دئیے، راولپنڈی میں پبلک پارک ڈبل روڈ، حیدری چوک، کمیٹی چوک، ڈھوک حسو، خیابان سرسید، گلزار قائد، چکری روڈ نزد ظفر پلازہ، اڈیالہ روڈ جراحی سٹاپ، ماڈل بازار چوہڑ چوک، چو نگی نمبر 22پر یہ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔ تحصیلوں میں شاہراہ کشمیر کلرسیداں رمضان بازار، مین بازار کوٹلی ستیاں رمضان بازار، چوک سرائے کالا ٹیکسلا، سبزی منڈی کہوٹہ، مین جی ٹی روڈ گوجرخان اور لوئر مال مری میں قائم رمضان بازار میں گندم کیلئے ٹرکنگ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں