راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ ترجیحات میں شامل، گلزار شاہ

راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ ترجیحات میں شامل، گلزار شاہ

حکومت کے وژن کے مطابق اس منصوبہ پر فاسٹ ٹریک کام کیا جائیگا، کمشنر راولپنڈی

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) نئے تعینات ہونے والے کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ نے چارج لینے کے بعد سب پہلے راولپنڈی رنگ منصوبہ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی اور بعد ازاں انہوں نے رنگ روڈ کے مکمل ٹریک کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق، ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی عبد الستار عیسانی،ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد عبداللہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر گلزار حسین شاہ نے کہاکہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ ترجیحات میں شامل ہے اور حکومت کے وژن کے مطابق اس منصوبہ پر فاسٹ ٹریک کام کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ منصوبہ کے پورے ٹریک کے ڈیزائن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں