ضلعی عدالتیں، 7ملزمان کا جسمانی ریمانڈ، 12جوڈیشل

ضلعی عدالتیں، 7ملزمان کا  جسمانی ریمانڈ، 12جوڈیشل

ضلعی عدالتوں میں گزشتہ روز بھی مختلف جرائم میں ملوث 7ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور، 12جوڈیشل کر دیئے گئے۔ 3ملزمان کو قید، جرمانے اور پروبیشن کی سزائیں سنادی گئیں جبکہ 10ملزمان کی عبوری اور بعداز گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر نوٹسز جاری کر دیئے گئے

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے مختلف مقدمات میں کالعدم تحریک لبیک کے 4کارکنوں کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نوٹسز جاری کر کے ریکارڈ طلب کر لیا۔ تحریک لبیک کے کارکنوں دانیال وغیرہ کے خلاف پولیس نے مقدمات درج کئے تھے۔جبکہ ملزمان کی طرف سے عدالت میں عبوری ضمانت کیلئے درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں