ہنگامہ آرائی مقدمہ ، کالعدم تنظیم کے کارکنوں کا جسمانی ریمانڈ

ہنگامہ آرائی مقدمہ ، کالعدم تنظیم کے کارکنوں کا جسمانی ریمانڈ

6کیسوں میں کالعدم تنظیم کے کارکنوں کی ضمانت کی درخواستوں پر نوٹس جاری

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) انسداد دہشتگردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے ہنگامہ آرائی اور جلائو گھیرائو کے مختلف مقدمات میں کالعدم تنظیم کے 3کارکنوں کا 14یوم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انھیں تھانہ دینہ جہلم پولیس کی تحویل میں دے دیا، 6کیسوں میں کالعدم تنظیم کے کارکنوں حسن عباس اور ندیم شہزاد وغیرہ کی ضمانت کی درخواستوں پر نوٹس جاری کر تے ہوئے 16جون کو ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک اعجاز آصف نے توہین رسالت کیس میں گرفتار ملزم کو اڈیالہ جیل میں ہی پابند سلاسل رکھنے کا حکم دے دیا، ملزم سہیل کیخلاف روات پولیس نے توہین رسالت کیس درج کیا تھا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے قتل کے 6کیسوں میں گواہان کو طلب کرنے کے علاوہ بیان ریکارڈ کرکے سماعت ملتوی کر دی۔ ملزمان سجاد وغیرہ کو پولیس نے مقدمات درج کرکے گرفتار کیا تھا۔ مختلف جرائم میں ملوث 17ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور، 22جوڈیشل، 5کو قید، جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں