امریکہ سے آئے پاکستانی انجینئرز کا سویٹ ہوم کا دورہ، سہولتوں کاجائزہ

 امریکہ سے آئے پاکستانی انجینئرز کا سویٹ ہوم کا دورہ، سہولتوں کاجائزہ

امریکہ سے آئے ہوئے پاکستانی انجینئرز کے وفد نے پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ کیا

اسلام آباد(سٹی رپورٹر) سویٹ ہوم میں بچوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ وفدکی جانب سے پاکستان سویٹ ہوم کے لئے سولر پینل سسٹم نصب کر کے دیا گیا اور کیڈٹ کالج گوجر خان کیلئے زمرد خان کوہسپتال بنانے کی پیشکش کی۔ وفد نے پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان کی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ گزشتہ روز امریکہ سے آئے ہوئے پاکستانی انجینئرز نے نعمان زبیداللہ کی قیادت میں پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ کیا ۔ وفد میں میجر زبید اللہ، ڈاکٹر نادیہ ،محمد رضا اوردیگرشامل تھے ۔ وفد نے پاکستان سویٹ ہوم ہسپتال کا تفصیلی جائزہ لیا اور وہاں پر دی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات کو تسلی بخش قرار دیا۔وفد کی وہاں پر رہائش پذیر بچوں اور بچیوں سے ملاقات کرائی گئی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سویٹ ہوم کے سرپرست اعلٰی زمرد خان نے کہا کہ یتیم بچوں کی بہتر کفالت کرنا اور ان کو معیاری تعلیم دلوانا ان کی زندگی کا سب سے بڑا مشن ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نعمان زبید اللہ نے کہا کہ ہم امریکہ سے اپنے دوستوں سے رابطے میں ہیں اور بہت جلد پاکستان سویٹ ہوم کیلئے امریکہ سے اس قافلے میں لوگوں کو شامل کرینگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں