چھچھ کیلئے 45واٹر فلٹریشن پلانٹس منظور کروائے ، امین اسلم

چھچھ کیلئے 45واٹر فلٹریشن پلانٹس منظور کروائے ، امین اسلم

کوشش ہے کہ عوامی مسائل مستقل بنیاد پر حل کیے جائیں، تقریب سے خطاب

حضرو ( نمائندہ دنیا) معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ کو اڈے نہ دے کر محب وطن ہونے کا ثبوت دیا ،امریکہ افغانستان سے نکلتے ہوئے وہاں بمباری کرتا جس سے افغانستان اور پاکستان کے حالات خراب ہوتے ۔ ہماری سیاست کا مقصد حلقے کے عوام کے مسائل حل کرنا ہے ، کوشش ہے کہ عوامی مسائل مستقل بنیاد پر حل کیے جائیں ۔گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2کے تمام مسائل حل کیے جائیں گے ، چھچھ میں پینے کا پانی خراب ہونے کی وجہ سے یرقان کی وبا تیزی سے پھیل رہی تھی جس کیلئے حکومت سے 45واٹر فلٹریشن پلانٹس منظور کروائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چھچھ کی سیاسی وسماجی شخصیت خان اقبال کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2حضرو میں ساڑھے 35لاکھ سے 4کمروں کی بحالی کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں نے امین اسلم نے ویسہ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا، اس موقع پر ملک اعجاز ،اشفاق خان ،ملک سیف الرحمن ،محمود خان ، شعیب حمیدی ،جاوید خان ،ڈاکٹر جاوید ،قیصر خان ،الطاف خان ، نسیم خان اور دیگر بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں