ضمنی انتخابات شفاف اور پرامن ہونگے ،چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر

ضمنی انتخابات شفاف اور پرامن ہونگے ،چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر

پولیس کے ساتھ پاک آرمی یا رینجرز کی خدمات بھی لی جاسکتی ہیں، عبدالرشید سلہریا

میرپور(صباح نیوز)چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس(ر) عبدالرشید سلہریا نے کہا ہے کہ میرپور ڈویژن کے دو انتخابی حلقوں میرپور سٹی اور چڑھوئی میں آزاد کشمیر اسمبلی کے ضمنی انتخابات کو صاف و شفاف اور پرامن بنانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے گا،دونوں حلقوں میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کویقینی بنانے اور امن و امان کے قیام کے لئے آزاد کشمیر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہوگی جبکہ پولیس کے ساتھ پاک آرمی یا رینجرز کی خدمات بھی لی جاسکتی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر،سیکرٹری غضنفر خان، کمشنر چودھری رقیب خان، ڈی آئی جی چودھری سجاد ، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کوٹلی میاں عارف حسین،ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر میرپور راجہ فیصل مجید اور دیگر نے شرکت کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں