راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہرکاسیکڑوں ٹن کوڑاتلف کردیا

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہرکاسیکڑوں ٹن کوڑاتلف کردیا

راستوں کی بندش کے باعث کئی مقامات تک رسائی ممکن نہ تھی،ایم ڈی اویس منظور

راولپنڈی(نیوزرپورٹر) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر میں راستے کھلتے ہی 24 گھنٹے کام کر کے سینکڑوں ٹن کوڑا کرکٹ اُٹھا کر تلف کر دیا ۔ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ نے راستوں کی بندش ختم ہونے پر فوری طور پر شہر کا دورہ کر کے ورکرز کو احکامات جاری کئے ،شہر میں احتجاج کے باعث راستوں کی بندش اور بارش کے باعث کئی مقامات تک رسائی نہ ہونے کیوجہ سے صفائی ممکن نہ بنائی جا سکی ۔ گزشتہ روز راستے کھلتے ہی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز نے 24 گھنٹے کام کر کے شہر میں موجود کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگا دیا اور شہر اب پہلے کی طرح صاف ستھرا نظر آرہا ہے ،جمعرات کی رات سے کنٹینرز لگا کر راستے بند کر دئیے گئے تھے ۔جو گزشتہ روز کھول دئیے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں