اخبار فروشوں کو نظر انداز کرنا مزدور دشمنی ہے ،عقیل عباسی

اخبار فروشوں کو نظر انداز کرنا مزدور دشمنی ہے ،عقیل عباسی

حکمرانوں نے صرف 500سو ماسک دیئے اور تمام قومی اخبارات میں خبر یں لگوائیں

راولپنڈی (دنیا رپورٹ )اخبار فروش یونین راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل عقیل احمد عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی طرف سے مسلسل ملک بھر کے اخبار فروشوں کو نظر انداز کرنا مزدور دشمنی کی واضح دلیل ہے ، کورونا میں کسی قسم کی امداد نہ کرنا حکومتی بے حسی ہے ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ، شبلی فراز، فیاض الحسن چوہان، اسد عمر ،شیخ رشید احمد ،شیخ راشد شفیق اور لا تعداد دیگر قائدین کا سینکڑوں بار دروازہ کھٹکھٹایا، ملاقاتیں کیں درخواستیں دیں ، لسٹ مہیا کی، لاکھوں روپے فوٹو سٹیٹ وغیرہ پر خرچ کئے ، راولپنڈی سے لاہور اور پنڈی سے اسلام آباد ایوان اقتدار کے دروازوں پر اخبار فروش کیلئے ٹھوکریں کھائیں لیکن حکمرانوں نے اخبار فروش کیلئے کوئی درد محسوس نہ کیا اس مشکل کی گھڑی میں صرف 500سو ماسک ہمارے حوالے کئے گئے اور تمام قومی اخبارات میں خبر یں لگوائی گئیں کہ اخبار فروشوں کو ما سک دے رہے ہیں ،ہم نے کبھی توڑ پھوڑ ،سڑکیں بلاک، گیٹ بند اخبارات کے دفتروں کا گھیرائو ، وزراء کے گھروں کے باہر احتجاج کی سیاست نہیں کی ،انہوں نے کہا کہ حکمران خداکی لاٹھی سے بچیں اور اخبارفروشوں کے مسائل حل کریں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں