کینسر کی جلد اور بروقت تشخیص ضروری ہے ،بیگم ثمینہ عارف

کینسر کی جلد اور بروقت تشخیص ضروری ہے ،بیگم ثمینہ عارف

چھاتی کے سرطان سے خواتین کی اموات کو کم کرنے کیلئے آگاہی مہم چلانی چاہئے

اسلام آباد (سیا سی رپورٹر)خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں چھاتی کے سرطان سے خواتین کی اموات کو کم کرنے کے لئے بھرپور آگاہی مہم اور موثر اقدامات کی ضرورت ہے ،ہسپتال، ذرائع ابلاغ اور تعلیمی ادارے آگاہی مہم میں حکومت کا ساتھ دیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شفاانٹرنیشنل ہسپتال میں چھاتی کے سرطان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں طبی ماہرین اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا کہ از خود تشخیص سے ہزاروں زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں، اس مہلک مرض کی روک تھام کے لئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ جلد اور بروقت تشخیص ضروری ہے ، محدود وسائل کے باوجود کینسر جیسے خوفناک مرض سے لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اس موقع پر معروف طبی ماہرین نے پاکستان میں کینسر کی صورتحال، اس سے بچائو اور علاج کے بارے میں شرکا کو آگاہ کیا،تقریب کے آخر میں بیگم ثمینہ عارف علوی کو سوینئر پیش کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں