بائیکیا کیخلاف کارروائی شروع، ریڈزون میں داخلے سے روکدیا گیا

بائیکیا کیخلاف کارروائی شروع، ریڈزون میں داخلے سے روکدیا گیا

اسلام آباد (خبر نگار )ایس ایس پی ٹریفک اسلام آبادمظہر اقبال نے غیر قانونی آن لائن بائیک رائیڈرز(بائیکیا)جن میں غیر تربیت یافتہ،ٹریفک قوانین بارے آگاہی نہ ہونا،موٹر سائیکل کا درست حالت میں نہ ہونا،متعلقہ اتھارٹی سے اجازت نامہ کا سرٹیفکیٹ نہ ہونا اور حادثات کا باعث بننے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف خصوصی کارروائی کا حکم دیدیا۔

زونل ڈی ایس پیز کو کارروائی کیلئے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں، ان بائیک رائیڈرز کے خلاف کارروائی کے ساتھ انہیں ریڈزون میں داخلے سے روک دیا گیا، ایس ایس پی ٹریفک نے کہا کہ مختلف شاہراہوں پرسپیشل سکواڈ ز تعینات کرکے غیر قانونی بائیک رائیڈرز کے خلاف مہم میں تیزی لائی جارہی ہے ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی اورکسی صورت رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں