مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،115گھروں کی چیکنگ

مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،115گھروں کی چیکنگ

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 115 گھروں، 35کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اور205افراد کی چیکنگ کی۔

صادق آباد پولیس نے شکریال اور گردونواح جبکہ ویسٹریج پولیس نے کچہ سٹاپ اور گردونواح میں سرچ آپریشنز کیے ،سرچ آپریشنز میں ایس ایچ اوز سمیت لیڈیز پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا، سرچ آپریشنز میں مجموعی طور پر115 گھروں، 35کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اور انفرادی طور پر205افراد کو چیک کیا گیا،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے ،نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنزکا سلسلہ جاری رہے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں