اڈیالہ روڈ، تجاوزات کیخلاف آپریشن، سامان ضبط،جرمانے

اڈیالہ روڈ، تجاوزات کیخلاف آپریشن، سامان ضبط،جرمانے

اڈیالہ (نامہ نگار) اڈیالہ روڈ پر تجاوزات ما فیا کیخلاف بھر پور کارروائی ،سامان ضبط بھاری جر مانے ،بعض دکا نداروں کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔

 انتظامیہ کے حکام نے کہا ہے کہ ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والوں کیخلاف بھر پور کارروائی جاری رہے گی ، تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشنز جاری رہیں گے ، اڈیالہ روڈ پر اڈیالہ جیل اور چند دیگر ادارے موجود ہیں لیکن یہاں مختلف علا قوں کے ریڑھی بانوں نے ڈیرے جمائے ہوئے ہیں جو نہ صرف ٹریفک کی روانی میں خلل کا باعث ہیں بلکہ جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ بھی بنے ہوئے ہیں ۔ انتظامیہ نے کہاہے کہ آئندہ تجاوزات کرنیوالوں کیخلاف مزید سخت کارروائی کی جائیگی ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں