ٹو بہ ٹیک سنگھ:بجلی چوروں کے خلاف کار روائیاں تیز

ٹو بہ ٹیک سنگھ:بجلی چوروں کے خلاف کار روائیاں تیز

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں بجلی چوروں کے خلاف کار روائیاں تیز کردیں گئیں ،اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرنعیم سندھو کی زیرصدارت ضلعی انفورسمنٹ کمیٹی برائے روک تھام بجلی چوری کا اجلاس منعقد ہوا۔

 جس میں فیسکو افسروں اوردیگر ضلعی محکموں کے افسر بھی موجود تھے ،ڈپٹی کمشنر کو بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات اور بجلی چوروں سے ریکوریز پر بریفنگ دی گئی،ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے کہا کہ بجلی چوروں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے ، بجلی چور قومی مجرم ہیں، جو ملک کو نقصان اور اداروں کو کمزور کرنے کا باعث بن رہے ہیں،ضلع کو بجلی چوری سے پاک بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس فیسکو کے ساتھ بھر پور تعاون کیلئے ہمہ وقت موجود ہے ، انہوں نے بجلی چوری کے نادہندگان کے خلاف سخت کریک ڈاون کیلئے ریونیو افسروں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں